7 جولائی 2013 - 19:30
ایرانی ماہرین نے ایس ٹو ہنڈریڈ ایرڈیفنس میزائل سسٹم کو موبائل بنالیا

خاتم الانبیاء فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہےکہ ایرانی ماہرین نے ایس ٹو ہنڈریڈ ایرڈیفنس میزائل سسٹم کو موبائل بنالیا ہے۔

ابنا: جنرل فرزاد اسماعیلی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی مدافعان آسمان ولایت پانچ نامی آئندہ مشقوں میں اس موبائل سسٹم کی رونمائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے ماہرین، مختلف سسٹموں اور توپخانوں کو متحرک بنانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔ جنرل اسماعیلی نے کہا کہ ایس ٹو ہنڈریڈ ایر ڈیفنس میزائل کی صحیح ھدف گیری اور فائر پاور میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ مدافعان آسمان ولایت پانچ فوجی مشقیں آئندہ مہینوں میں کی جائیں گی۔

.....

/169